امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار
ہلیری کلنٹن کے ذاتی سرور سے متعلق نئے ای میل کے انکشاف کے بعد فیڈرل
بیورو آف انوسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے اس کی جانچ کے لئے وارنٹ حاصل کر لیا
ہے۔ ایف بی
آئی کو اس معاملے میں ملے وارنٹ سے اس کے تفتیشی افسر انکشاف ہونے والے کئی نئے ای میل چیک کر سکیں گے۔ غور طلب ہے کہ محترمہ کلنٹن نے 2009 سے 2013 تک وزیر خارجہ کے عہدے پر رہنے
کے دوران سرکاری کام کاج کے لئے اپنے ذاتی سرور کا استعمال کیا تھا۔